ونود کھنہ خوبصورت اداکار تھے، زینت امان

ونود کھنہ خوبصورت اداکار تھے، زینت امان
ونود کھنہ خوبصورت اداکار تھے، زینت امان

  

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ زینت امان نے کہا ہے کہ ونود کھنہ ایک خوبصورت اداکار تھے ،انہوں نے کبھی کسی کو دھوکہ نہیں دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ زینت امان نے لیجنڈ اداکار ونود کھنہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت پرسکون ،ٹھنڈے مزاج والی شخصیت تھے ،انہوں نے ہمیشہ اپنے ساتھی سٹارز کے ساتھ بھرپور تعاون کیااور کبھی کسی کو دھوکہ نہیں دیا ۔

انہوں نے کہا کہ ونود کھنہ کے ساتھ جب بھی ملاقات ہوتی تھی انہیں ویسے ہی پایاجیسے وہ پہلے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت اچھے انسان تھے اور ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔

مزید :

کلچر -