صباء کا قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم میں اداکاری کا اعلان

صباء کا قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم میں اداکاری کا اعلان
صباء کا قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم میں اداکاری کا اعلان

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) اداکارہ صباء قمر نے قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کا اعلان کر دیا۔ فلم کو نجی ٹی وی چینل پروڈیوس کرے گا۔تفصیلات کے مطابق صباء قمر نے مقتول اداکارہ قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکاری کرنے کی حامی بھر لی ہے ، فلم کی کہانی ایک خاتون سے متعلق ہے جسے اس کا اپنا بھائی قتل کر دیتا ہے۔حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جس سے اس بات کا واضح اشعارہ مل رہا تھا کہ وہ اپنی آنے والی فلم میں کس قسم کا رول کرنے والی ہیں۔انہوں نے اپنی گردن پر بنے ٹیٹو کی تصویر بھی شیئر کی جو قندیل بلوچ کی گردن پر بنے ٹیٹو سے مشابہت رکھتا ہے۔

مزید :

کلچر -