سدرہ نورکی سٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں پھڈے باز‘میں زبردست پرفارمنس

سدرہ نورکی سٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں پھڈے باز‘میں زبردست پرفارمنس
سدرہ نورکی سٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں پھڈے باز‘میں زبردست پرفارمنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں شروع ہونے والے پروڈیوسر ملک طارق کے نئے ڈرامہ ’’کڑیاں پھڈے باز‘‘اداکارہ و پرفارمرسدرہ نور کی زبردست پرفارمنس،شائقین نے دل کھول کر داد دی۔شالیمار تھیٹر میں جاری ڈرامہ’’کڑیاں پھڈے باز‘‘ میں سدرہ نور کی ڈانس پرفارمنس کو پسند کیا جا رہاہے ۔اس ڈرامے کے دیگر نمایاں فنکاروں میں مدھو،آفرین،ماہین،سونو،گڈو کمال،اسد مکھڑا،سجاد شوکی،مختار چن اور دیگر ہیں۔اس ڈرامہ کے رائٹر ڈائریکٹرڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس ملنے پرانہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہمیں کامیابی مل رہی ہے۔ڈرامہ میں ساتھی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کاہمیشہ مزہ آتا ہے۔
سدرہ نورنے بتایا کہ جہاں تک فلموں میں کام کی بات ہے تو ایسا کردار کرنا چاہوں گی جو لوگوں کے لئے سبق آموز ہو۔انہوں نے کہا کہ ایک آرٹسٹ کیلئے ڈانس میں مہارت بہت ضروری ہے۔

مزید :

کلچر -