کیرئیر کے دوران ڈراموں میں مختلف کردار ادا کئے،انعم اختر

کیرئیر کے دوران ڈراموں میں مختلف کردار ادا کئے،انعم اختر
کیرئیر کے دوران ڈراموں میں مختلف کردار ادا کئے،انعم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل انعم اختر نے کہا ہے کہ میں فنّی کیرئیر کے دوران ڈراموں میں مختلف کردار ادا کرچکی ہوں۔’’مور محل ‘‘اور ’’کنیز‘‘میں میرے کردار منفرد نوعیت کے تھے۔انعم اختر نے بتایا کہ مقابلہ بازی سے نفرت ہے، صرف اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں، سید فیصل بخاری اور سرمد سلطان کھوسٹ میرے پسندیدہ ڈائریکٹر ہیں۔ہمیشہ اپنے فن اورمحنت سے شہرت حاصل کی، غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام اور مقام بہت جلد ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ تنقید اور الزام تراشی کرتے ہیں ان لوگوں سے میری اپیل ہے کہ وہ یہ سب کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں اور خود کو بہتر بنائیں اور میں بھی ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔انعم اخترنے کہا کہ حسد کرنے والوں کی باتوں پر کبھی توجہ نہیں دی اور اپنے کام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

مزید :

کلچر -