فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ میں آج مزید چار میچ کھیلے جائیں گے

فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ میں آج مزید چار میچ کھیلے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھاماس(اے پی پی) فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ میں (آج) ہفتہ کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں اٹلی اور ایران آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسرا میچ گروپ اے کی ٹیموں سوئٹزرلینڈ اور ایکواڈور کے مابین کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں میکسیکو اور نائیجیریا مدمقابل ہوں گی جبکہ چوتھا میچ گروپ اے کی ٹیموں سینیگال اور بھاماس کے درمیان کھیلا جائے گا۔