آسٹریلین جونیئر ہاکی چیمپین شپ،شاہینوں کی فائنل کیلئے اڑان

آسٹریلین جونیئر ہاکی چیمپین شپ،شاہینوں کی فائنل کیلئے اڑان

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم آسٹریلین جونیئر ہاکی چیمپین شپ کے فائنل میں پہنچ گئی ۔پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے ویسٹرن آسٹریلیا کو ایک میچ میں 2-0 سے باآسانی شکست دے کر آسٹریلین جونیئر ہاکی چیمپین شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی زبردست مقابلہ رہا اور پاکستانی ٹیم نے پورے میچ میں ہی زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچ کے 20ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے علی عزیز نے ابتدائی گول کیا جس کے بعد دوسرا گول 43 ویں منٹ میں ہوا۔ذرائع کے مطابق 10 ٹیموں کے درمیان کھیلے جا رہے اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 29 اپریل کو پاکستان اور نیو ساتھ ویلز ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -