جنید خان تنازعہ،عمر اکمل کی چیمپینز ٹرافی سے چھٹی کا امکان

جنید خان تنازعہ،عمر اکمل کی چیمپینز ٹرافی سے چھٹی کا امکان

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کپ میں پنجاب کی ٹیم کے کپتان عمر اکمل اور کھلاڑی جنید خان کے درمیان تنازعہ پر چیف سلیکٹر بھی ناراض نظر آتے ہیں جس کے باعث عمر اکمل کی چیمپینز ٹرافی سے چھٹی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی پر چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ناراض ہیں جبکہ پی سی بی انکوائری کمیٹی نے عمر اکمل اور جنید خان کے بیانات ریکارڈ کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیم منیجر اور کوچ نے بھی عمر اکمل کے خلاف بیان دیدیا ہے اور قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمر اکمل کی چیمپینز ٹرافی سے چھٹی کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان کپ کے میچ میں جنید خان شریک نہ ہوئے تو عمر اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں لاپتہ قرار دیدیا تھا جس کے بعد جنید خان نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے وضاحت کی کہ انہیں بخار اور فوڈ پوائزننگ ہے اور ڈاکٹر نے انہیں ہوٹل میں آرام کا مشورہ دیا جس پر عمل پیرا ہو کر وہ ہوٹل میں ہی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -