قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 5 سے 9 مئی تک اسلام آباد میں ہوں گے

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 5 سے 9 مئی تک اسلام آباد میں ہوں گے

  

اسلام آباد(اے پی پی) دوسرے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 5 سے 9 مئی تک جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں ہوں گے۔ ان گیمز میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔ ایونٹ میں فٹ بال، نیٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال، ہاکی ، باکسنگ، جوڈو، تائیکوانڈو، کراٹے، سوئمنگ، ووشو، ٹینس، سکواش اوراتھلیٹکس کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -