ایشین سنوکر،پاکستان کی آخری امید بھی دم توڑ گئی

ایشین سنوکر،پاکستان کی آخری امید بھی دم توڑ گئی
ایشین سنوکر،پاکستان کی آخری امید بھی دم توڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ(اے پی پی) قطر میں جاری 33ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید بھی دم توڑ گئی، محمدبلال سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارتی کیوئسٹ پنکج ایڈوانی کے ہاتھوں بیسٹ آف نائن فریمز میں 5-0 سے شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، اس سے قبل اسجد اقبال اور محمدسجاد بھی ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میگا چیمپئن شپ کے کوارٹرفائنل میں پاکستانی کیوئسٹ محمدبلال نے ملائیشین کیوئسٹ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ ایونٹ کے سیمی فائنل میں بھارتی کیوئسٹ پنکج ایڈوانی نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے محمدبلال کو بیسٹ آف نائن فریمز میں آؤٹ کلاس کر دیا، ایڈوانی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد5-0 فریمز سے کامیابی حاصل کر کے بلال کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔