سین گیری کرکٹ آسٹریلیا ہیڈ آف آپریشنز کے عہدے سے مستعفی

سین گیری کرکٹ آسٹریلیا ہیڈ آف آپریشنز کے عہدے سے مستعفی

  

سڈنی(اے پی پی) سین گیری کرکٹ آسٹریلیا ہیڈ آف آپریشنز کے عہدے سے مستعفی ہو گئے، گیری نے امریکہ ٹینس ایسوسی ایشن کے ساتھ کام کی غرض سے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کو متعارف کرانے میں سین گیری کا کردار انتہائی اہم تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی گیری کے عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کر دی اور کہا کہ گیری نے بڑی دیانت داری سے ہمارے ساتھ کام کیا، ملک میں ڈے اینڈ نائٹ کو متعارف کرانے میں بھی ان کا کردار اہم رہا اس لئے ہم ان کی کمی محسوس کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -