ٹوٹی سڑکیں اور گندا، پانی شاہدرہ مسائل کا گڑھ بن گیا

ٹوٹی سڑکیں اور گندا، پانی شاہدرہ مسائل کا گڑھ بن گیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر) شمالی لاہور کا اہم ترین علاقہ شاہدرہ مسائلستان بن گیا ،مظاہروں کے باوجود اس علاقے کے بد قسمت عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ،ہر طرف گندگی کے ڈھیر رات کو گھپ اندھیرے،ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ،گندا پانی عوامی نمائندوں کی طرف سے علاقہ کو دیے گئے تحفے ہیں ،جبکہ شاہدرہ کی مرکزی یونین کونسل یونین کونسل 12شاہدرہ کے علاقہ قاضی پار ک ،جعفری پارک،مسلم پارک،جعفری کالونی ،لاریکس کالونی ،میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،صفائی کے ناقص انتظامات ،سیوریج ملے پانی سے موذی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ،ایک سال قبل خراب ہونے والا ٹیوب ویل باربار مرمت کے بعد استعمال کے قابل نہ رہا ،بدترین گرمی میں پانی کی کمی سے اہل علاقہ سراپاء احتجاج، وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے فوری کارروائی کا مطالبہ،اسی طرح دوسری یونین کونسلوں میں آنے والے علاقے جہانگیر کالونی ، راوی کلفٹن،مکھن پورہ،مقبرہ موڑ ، جھلاراں ، پراچہ کالونی ، قیصر ٹاؤن سمیت دیگر علاقے گندگی کے گڑھ بن چکے ہیں تفصیلات کے مطابق چند سالوں سے شاہدرہ کی جانب کسی حکومتی شخصیت نے توجہ نہیں دی جس کے باعث یہ علاقہ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ،قاضی پارک کی مین شاہراہ پر گہرے کھڈے پڑ چکے ہیں ،کاروں موٹرسائیکلوں پر سفر کرنا دور کی بات پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے ،ذرا سی بارش ہو جائے تو یہ سڑک ندی نالے کا منظر پیش کرتی ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق ٹیوب ویل بھی اپنی مدت پوری کر چکا ہے پچھلے سال گرمیوں میں خراب ہوا تو لوگو ں نے شاہدرہ روڈ بند کرگھنٹوں احتجاج کیا لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور مظاہروں کا یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ،15دن پہلے ٹیوب ویل کی موٹر خراب ہو نے سے علاقہ کو پانی کی فراہمی منقطع ہو گئی تو لوگ پھر واسا کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔اس حوالے سے مقامی افراد نے بتایا کہ جنرل کی طرح بلدیاتی الیکشن بھی گزر گیا لیکن قاضی پارک کے حالات نہیں بدل سکے لگتا ہے علاقے کو سیاسی بنیادوں پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،بلدیاتی نظام رائج کرتے وقت یہ اعلانات کیے گئے تھے کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے لیکن 10سال گزرنے کے باوجود ہمارے علاقے کی حالت بدلنے کا کسی کو خیال نہیں آیا،اس حوالے سے میئر لاہور کرنل(ر) مبشر جاوید کاکہنا ہے کہ شاہدرہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اس سلسلے میں تمام یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں پر خصوصی توجہ دیں اور ترقیاتی سکیمیں بنا کر دیں تا کہ علاقے کے مسائل حل ہو سکیں اس پر واسا کے ڈائریکٹر راوی ٹاؤن عبدالمنان سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ بہت جلد خراب ٹیوب ویل درست کر دیا جائے گا اور اس سلسلے میں نیا ٹیوب ویل بھی لگایا جائے گا

B

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -