پی ایم اے عہدیداران کے بلا جواز تبادلے انتقامی کارروائی ہے،قائدین

پی ایم اے عہدیداران کے بلا جواز تبادلے انتقامی کارروائی ہے،قائدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)راجن پور میں پی ایم اے کے ضلعی عہدیداران کے بے بنیاد اور بلاجواز تبادلے محکمانہ بدانتظامی اور انتقامی کاروائی کی بدترین مثال ہے اور پی ایم اے اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے ان خیالات کا اظہار پی ایم اے ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صدر پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر صاحبزادہ مسعودالسید، پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی، ڈاکٹر کامران سعید، ڈاکٹر علیم نواز، ڈاکٹر اجمل نقوی، ڈاکٹر عظیم الدین زاہد، ڈاکٹر شاہد ملک، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین اسلم، ڈاکٹر محمد صادق، ڈاکٹر یاسمین احسان، ڈاکٹر طلحہ شیروانی، ڈاکٹر ارم شہزادی اور ڈاکٹر رانا سہیل نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری صحت کی طرف سے ہسپتالوں میں اصلاحات کے نام پر کیئے جانے والے غیرمستند قدامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ اور قرارد یا ہے کہ بیوروکریسی نے 90 کی دہائی میں محکمہ صحت میں مستقل ملازمت پر پابندی کے بھیانک فیصلے سے تمام طبی تعلیمی اداروں کو تباہ برباد کر کے رکھ دیا اور اب محکمہ صحت اپنے نت نئے تجربات کی وجہ سے دوبارہ مفلوج ہو گیاہے اور پی ایم اے کی طرف سے نشاندہی کرنے پر عہدیداران کے خلاف انتقامی کاروائی پر اتر آیاہے۔اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر صحت سے مطالبہ کیا گیا کہ راجن پور کے پی ایم اے کے ضلعی صدر اور جنرل سیکریٹری کے انتقامی تبادلے فی الفور منسوخ کیئے جائیں۔