حکمرانوں کی بھارتیوں کے ساتھ ملاقاتیں تشویشناک ہیں،یاسر گیلانی

حکمرانوں کی بھارتیوں کے ساتھ ملاقاتیں تشویشناک ہیں،یاسر گیلانی

  

  لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی بھارتیوں سے خفیہ ملاقاتوں نے ملک و قوم کے وقار کو داؤ پر لگایا شریف خاندان ملکی سالمیت کے لئے خطرہ ہے اس کا سدِ باب وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں اسلام آباد روانگی سے قبل کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سجن جندال اور وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات کو خفیہ رکھنے کیو وجہ سے عوام میں گہرے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورت حال میں سجن جندال جیسے لوگوں کا پاکستان میں آنا سمجھ سے بالاتر ہے ایسے معاملات خفیہ نہیں رکھے جا سکتے آزاد میڈیا نے پاکستانی قوم کو باخبر رکھا ہوا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -