مسلم لیگ(ن) عوام کے کٹہرے میں آنے کیلئے تیار رہے،جمشید چیمہ

مسلم لیگ(ن) عوام کے کٹہرے میں آنے کیلئے تیار رہے،جمشید چیمہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کی قیادت کو کٹہرے میں لانے کی دھمکیاں دینے والی پوری (ن) لیگ خود عوام کے احتساب اور کٹہرے میں آنے کے لئے تیار رہے ،وزیر اعلیٰ طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کی بجائے بد ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث تعلیم کا حرج ہونے سے بچانے کیلئے یو پی ایس اور جنریٹر دیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ اور لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے حلقہ این اے 124کے کارکنوں کے ہمراہ ٹھوکر سے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارکن ڈھول کی تھاپ اور پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے مک گیا تیرا شو نواز گو نواز گو نواز ، ، گرتی ہوئی دیواروں کوا یک دھکا اور دو ،گو نواز گو کے نعرے بھی لگاتے رہے ۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ لوگوں کے ضمیر اور ان کی وفاداریاں خریدنا (ن) لیگ کی تاریخ ہے لیکن انہوں نے عمران خان کے حوالے سے غلط اندازہ لگایا ہے ۔ پی ٹی آئی کے سربراہ ذاتی مفادات کی نہیں بلکہ و قوم کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -