پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ سے لوٹ مار کا حساب لیں گے،اعجاز چودھری

پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ سے لوٹ مار کا حساب لیں گے،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سے لوٹ مار کا حساب لیا جا ئے گا ، عوام ان دونو ں جماعتوں کی مایو س کن کارگردگی سے تنگ آچکے ہیں ،پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے غریب عوام کی محرومیو ں میں کمی کے بجا ئے اضافہ کیا ہے ،پی ٹی آئی کے جلسوں میں عوام کی لاکھوں کی تعداد میں شرکت نے چور حکمرانو ں کا دن کا چین اور راتوں کی نیند یں حرام کر دی ہیں۔، عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی ہی جیت کر حکومت بنا ئے گی ،تحریک انصاف آزاد خطے کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔وہ گزشتہ روز NA127سے اسلام آباد جلسے میں شرکت کے لیے جانے والے قافلے کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت نے عوا م دشمنی کی انتہا کر دی ہے