عمران خان ثبوت دیں یا آرٹیکل 62،63کیلئے تیار رہیں
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ مبلغ الزامخان ثبوت دین یا آرٹیکل 62,63 کے لئے تیار رہیں ،قانونی کارروائی کی جائے گی بھاگنے نہیں دیں گے،دوسروں پر کیچڑ اچھالنے اور الزامات لگانے سے مقبولیت میں اضافہ نہیں بلکہ ناکامیوں کا راستہ کھلتا ہے اور پریشانیاں بڑھتی ہیں ،بہتان تراشی عمران خان کا وطیرہ ہے،غریب عوام کے فلاحی منصصوبوں کی مخالفت کرنے والے نیازی خان اور زرداری خان ہیں جن کا منشور ہی ملک میں انتشار پھیلاناہے، 2018ء کے عام انتخابات میں ترقی کی مخالف سیاسی پارٹیوں کو عبرتناک شکست ہوگی