ہندو تاجر کے ساتھ ملاقات وزیر اعظم قوم کو اعتماد میں لیں
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہندوستانی تاجر سے خفیہ ملاقات کے معاملے میں قوم کو اعتماد میں لیں اس ملاقات نے عوام کے جذبات کو گہری ٹھیس پہنچائی ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ ملاقات خفیہ نہیں تھی تو پاکستان میں سجن جندال اور ان کے ہمراہ آنے والوں کے ویزے اور دیگر دستاویزات قوم کے سامنے لائیں۔ بطور وزیر اعظم بھارت کے لوگوں سے ذاتی تعلقات رکھنے کا کوئی جواز نہیں اور ایسے حالات میں جبکہ کل بھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا ہو چکی ہے۔