صاف پانی پراجیکٹ کیلئے کم رقم خرچ تحریک التواء اسمبلی میں جمع

صاف پانی پراجیکٹ کیلئے کم رقم خرچ تحریک التواء اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صاف پانی پراجیکٹ کے لئے رواں برس 30 ارب روپے میں سے صرف 2 ارب 55 کروڑ خرچ ہو سکے۔ عوامی مفاد کے پراجیکٹ کے لئے کس نے کب اور کیا حکم دئیے معاملات سامنے آ گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں خادم اعلیٰ صاف پانی پراجیکٹ کے تخمینہ لاگت مقامی کمپنیوں سے پہلے بنا کر پیش کرنے کا حکم دیا جس کی لاگت 121 ارب روپے بنی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -