عوام نے (ن) لیگ کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا

عوام نے (ن) لیگ کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام نے مسلم لیگ(ن) کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا ہے پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم کو خود ہی مستعفی ہو جانا چاہئے تھا لیکن اقتدار کی حوس نے انہیں اخلاقی اقدار سے بھی دور کردیا ہے جب دو جج صاحبان نے انہیں نااہل قرار دینے کا نوٹ لکھ دیا ہے تو اس کے بعد ان کا اخلاقی فرض تھا کہ وہ مستعفی ہو جاتے۔