آئی ٹی ٹیکنالوجی کو فروغ دینا پنجاب حکومت کا بڑا کارنامہ ہے

آئی ٹی ٹیکنالوجی کو فروغ دینا پنجاب حکومت کا بڑا کارنامہ ہے

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی ٹیکنالوجی کو فروغ دینا حکومت پنجاب کا ایک بڑا کارنامہ ہے اور اس حوالے سے سابق انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق سکھیرا کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،جن کے پختہ عزم کی بدولت ہی یہ کارنامہ سرانجام دیا گیاہے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری سکولو ں میں آئی ٹی لیبز قائم کی ہیں اور اب سکولوں میں 50ہزار ٹیبلٹس دئیے جا رہے ہیں جو کہ جدید نظام سے مستفید ہونے کی جانب ایک اور اقدام ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل انفارمیشن ٹیکنالوجی سے جڑا ہے ،جدید علوم کو فروغ دے کر ہی ہم تیز رفتاری سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -