ترقیاتی پروگراموں کی مخالفت ملک کے ساتھ دشمنی ہے،آزاد تبسم

ترقیاتی پروگراموں کی مخالفت ملک کے ساتھ دشمنی ہے،آزاد تبسم

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ غریب قوم کو سہولتوں کی فراہمی کے پروگراموں کی مخالفت دراصل ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کی مخالفت کے مترادفہے ۔محروم معیشت طبقات کے فلاحی پروگراموں کی مخالفت کرنے والی اشرافیہ نہیں چاہتی کہ اس غریب قوم کی حالت بدلے۔اشرافیہ صرفیہی چاہتی ہے کہ ان کے بچے ہی اعلی تعلیم حاصل کر یں۔

کے جج،جرنیل،سیاستدا ن ،اعلی افسراورحکمران بنیں جبکہ غریب کے بچے گلیوں کی دھول میں ہی رلتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک صوبے کا آخری بچہ یا بچی معیاری تعلیم سے فیض یاب نہیں ہوتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ملک کے لاکھوں بچے اوربچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -