بھکھی پاور پلانٹ افتتاح کے بعد بند ہونا بیڈ گورننس ہے،ناصر رمضان

بھکھی پاور پلانٹ افتتاح کے بعد بند ہونا بیڈ گورننس ہے،ناصر رمضان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب ناصر رمضان گجر نے بھکھی پاور پلانٹ کی بندش سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم و وزیر اعلیٰ نے ایک ہفتہ قبل ہی بھکھی پاور پلانٹ کا افتتاح کیا تھااور بھکھی پاور پلانٹ سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے بلند و بانگ دعوے کیے لیکن افتتاح کے صرف ایک ہفتہ بعد ہی پلانٹ خرابی کے باعث بند ہونا بیڈ گورننس ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ پنجاب حکومت کا شاہکار بھکھی پاور پلانٹ اربوں روپے خرچ ہونے کے بعد بند کیوں ہے ۔