حکومتی پالیسیاں معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہیں،شاداب رضا

حکومتی پالیسیاں معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہیں،شاداب رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) سنی تحریک کے صوبائی صدرپنجاب محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور حکمرانوں کی غیر متواز ن پالیسیاں ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لئے آئی ہیں ۔غیر ملکی قرض سے نظام حکومت چلانے والے ملک کس طرح چلا سکتے ہیں۔قوم کے بچے بچے کو مقروض کر دیا ہے حکمرانوں کی عیش و عشرت کا بازار گرم جبکہ غریب بھوک پیاس سے مر رہے ہیں ۔پانی سے بجلی بنانے کے پلانٹ لگانے کی بجائے حکمران رشتہ داروں کو مالی فائدہ پہنچانے کیلئے غیر روایتی طریقوں سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگا رہے ہیں ۔
بجلی کی لوڈ شیڈنگ تین ماہ میں ختم کرنے کا دعوی کرنے والے اب مزید عوام سے پانچ سال بھیک مانگ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ جامع رضا ئے مصطفی میں منعقد احتجاجی جلسہ سے خطاب میں کیا ۔اس موقع پر ضلعی صدر قاری محمد بوٹا جٹ ،ضلعی رہنما حافظ محمد طاہررضا قادری ،محمد جاوید نٹ ،محمد نعیم شاکر ،ڈاکٹر حبیب الرحمن ،قاری محمد فیصل اقبال سلطانی ،محمد فائق قادری ،حافظ محمد نوید کمبوہ ،عطا ء الرحمن خان و دیگر نے کہاکہ حکومت آئینی،اخلاقی ،جمہوری اور عوامی حمایت کھو چکی نوازشریف کو رضا کارانہ طور پر خود مستعفی ہو جا نا چاہئے ۔