البیراک کے زیر اہتمام جامع مسجداقصیٰ میں صفائی آگاہی سرگرمی

البیراک کے زیر اہتمام جامع مسجداقصیٰ میں صفائی آگاہی سرگرمی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں صفائی کی ترویج جاری ہے۔ مساجد میں نماز جمعہ سے قبل خطبات میں صفائی کی اہمیت اجاگر کی جا رہی ہے۔ جمعہ کے روز جامع مسجد اقصی بیرون شیرانوالہ گیٹ میں ایسی ہی آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ سرگرمی کے دوران جامع مسجد مدینہ کے خطیب حافظ عمران نے صفائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اہلِ علاقہ سے البیراک کے ساتھ تعاون کی اپیل کی۔ مقامی جنرل کونسلر مہر نوید، یوتھ کونسلر عدیل فاروقی جبکہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، شیرانوالہ اور رائل پبلک سکول کے طلباء بھی سرگرمی میں شریک تھے۔ البیراک کمیونیکیشنز ٹیم نے اس موقع پر آگاہی کیمپ لگا کر شہریوں میں پمفلٹ اور مفت ویسٹ بیگز تقسیم کیے ۔ سرگرمی کے اختتام میں آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -