عمران خان اسی طرح سے روتے رہ جائیں گے،محمد اقبال

عمران خان اسی طرح سے روتے رہ جائیں گے،محمد اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر)یونین کونسل 233کے جنرل کونسلر محمد اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اسی طرح سے روتے رہ جائیں گے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی مدت بھی پوری کر جائے گی اور ہم دوبارہ بھی منتخب ہوں گے اور یہ اس وقت بھی روتے ہی نظر آئیں گے ان کی قسمت میں دھرنے اور جلسے جلوس لکھے ہیں لیکن وزیر اعظم بننے کی لکیر ان کی قسمت میں نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ ہی ایک عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار جماعت ہے جو مخالفین کی رکاوٹوں کے باوجود اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس جیسے بڑے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے ہم اسی طرح سے کام کرتے رہ جائیں گے اور مخالفین روتے رہ جائیں گے ۔