جدید دورکابہانہ بناکرمغربی روایات کونہیں اپناناچاہیے،غضنفرعلی

جدید دورکابہانہ بناکرمغربی روایات کونہیں اپناناچاہیے،غضنفرعلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر ) مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنماغضنفرعلی خان کاکہناہے کہ چاردیواری سمیت اپنی دیگرروایات کوفراموش نہیں کرسکتے جبکہ ایسی روایات کوتوڑنے والوں کا سماجی بائیکاٹ کریں گے لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پر ن لیگی کارکنوں کے اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ جدید دورکابہانہ بناکرمغربی روایات کونہیں اپناناچاہے جبکہ اپنی پرانی روایات پرعمل کرتے ہوئے پردے کوکسی صورت ترک نہیں کرناچاہیے کیونکہ بے پردگی کے باعث ہی ہمارے معاشرے میں بہت سی برائیاں جنم لے رہی ہے جن کا تدراک اشد ضروری ہے۔
ان کاکہناتھاکہ اپنی سماجی روایات پرہرصورت عمل کراناہی ہوناچاہیے جولوگ پروپیگنڈاکررہی ہے کہ مغربی ایجنڈے کواپناکرہم ترقی کرسکتے ہیں ان کا یہ خیال نہ صرف غلط ہے بلکہ اس کے خلا ف بھرپورمزاحمت کریں گے