پاناما ہنگامہ پر قوم کا وقت ضائع کیا گیا،شاہ محمد اویس نورانی

پاناما ہنگامہ پر قوم کا وقت ضائع کیا گیا،شاہ محمد اویس نورانی

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ پاناما ہنگامہ پر قوم کا وقت ضائع کیا گیا ہے۔ پاکستان کی اشرافیہ بد معاشیہ بن چکی ہے۔ الزام اور انتقام کی سیاست ختم ہو نی چاہیے۔ احسان اللہ احسان کے انکشافات کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔ بھارت کو سخت پیغام دینے کیلئے کل بھوشن کو مینا ر پاکستان پر پھانسی دی جائے۔ فارن فنڈڈ این جی اوز پاکستان کی نظریاتی سرحدوں پر حملہ آور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمرا ن خان کے دس ارب کے الزام کی تحقیقات ہو نی چاہیے۔ سیاست میں بد زبانی کے پھیلتے کلچر سے نوجوان نسل کا اخلاق تباہ ہورہا ہے۔ حکومت بھارت کے خلاف زور دار عوامی مہم چلائے۔ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ حکومتی ناکامی ہے۔ کشمیر می بڑھتے مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوس ناک ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -