عمران خان نے نواز شریف کو قوم کے سامنے بے نقاب کردیا ،ولید اقبال

عمران خان نے نواز شریف کو قوم کے سامنے بے نقاب کردیا ،ولید اقبال

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال ‘ حماد اظہر‘ محمد مدنی ‘ ملک عثمان حمزہ اعوان ‘اویس یونس‘سعدیہ سہیل ایم پی اے‘شیخ امتیاز احمداور احمد طحہ کی قیادت میں پی ٹی آئی لاہور آفس سے پی ٹی آئی لاہور کے کارکنوں کا ایک بڑا قافلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اسلام آباد کے جلسے کے لئے روانہ ہوا ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے گو نواز گو ‘استعفی دو استعفی دو نواز کے فلک شگاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ نواز شریف فی الفور مستعفی ہو جائیں وگرنہ عوام عمران خان کی قیادت میں نواز شریف سے استعفیٰ لیکر رہیں گے اور پھر نواز شریف کسی کو منہ دکھانے لائق بھی نہیں رہیں گے۔ولید اقبال ‘ حماد اظہر ‘ محمد مدنی اور ملک عثمان حمزہ اعوان کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے نواز شریف کو قوم کے سامنے بے نقاب کردیا ہے اور پہلی بار ایک طاقتور شخص کو عوامی عدالت میں لا کھڑا کیا ہے سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کے نوٹ کے باوجود وزیراعظم کا مستعفی نہ ہونا اقتدار کی حوس کا منہ بولتا ثبوت ہے حالانکہ انہیں عوام نے ہی کرپٹ قرار دیدیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -