یو سی پی کے زیر اہتمام دوسرا کانووکیشن آج ہوگا
لاہور(پ ر)سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام پی ایچ ڈی کے طلباء کا دوسرا کنونشن آج بروز ہفتہ دن گیارہ بجے کانفرنس روم میں منعقد ہو گا‘کنونشن کا افتتاح پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چےئرمین ڈاکٹر محمد نظام الدین کریں گے جبکہ ڈین سکول آف میڈیا پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کنونشن کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالیں گے‘کنونشن میں پروریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفراللہ‘یوسی پی کے ڈینز ،ڈائریکٹرز کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں میں شعبہ ماس کمیونیکیشن کے سربراہان اور پی ایچ ڈی سکالرز کی کثیر تعداد شریک ہو گی ۔