صوبائی وزیر تعلیم کا اساتذہ کو عوام کے سامنے ڈانٹ پلانا افسوسناک عمل ہے،سجاد اکبر

صوبائی وزیر تعلیم کا اساتذہ کو عوام کے سامنے ڈانٹ پلانا افسوسناک عمل ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، رانا انوار،راناالطاف حسین و دیگر نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم کی طرف سے اساتذہ و ہیڈ ٹیچرز کو پبلک کے سامنے ڈانٹنا افسوسناک عمل ہے۔اس سے اساتذہ کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے۔بچوں سے تعلیمی اداروں کے اندر معمولی صفائی و ستھرائی ، باغبانی، پینٹنگ /رنگ و روغن یا سکول ڈسپلن کی خلاف ورزی پر باز پُرس کرنا بچوں کی تربیت کا حصہ ہے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بھی ایسی سرگرمیاں ہوتی ہیں یہ جبری مشقت یا بیگار نہیں ہے۔ لیکن ان کو اچھالنا مناسب طرزعمل نہیں اس سے معاشرے میں وزیر تعلیم اور اساتذہ کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔

۔جلالپورہ رائیونڈ روڈ اور ناروال کے معطل اساتذہ کو بحال کیا جائے۔

اور صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ ہے کہ دوران معائنہ سکولزمیں اساتذہ کے ساتھ شائستہ رویہ رکھا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -