ڈیفنس اے، سپر ٹاؤن پولیس چوکی میں بجلی چوری کاسلسلہ جاری

ڈیفنس اے، سپر ٹاؤن پولیس چوکی میں بجلی چوری کاسلسلہ جاری

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ڈیفنس اے میں سپر ٹاؤن پولیس چوکی میں سالہا سال سے بجلی چوری کاسلسلہ جاری ،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے چوبس گھنٹے میں انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لئے بلند و بانگ دعوؤں کے برعکس ڈیفنس اے میں واقع پولیس چوکی سپر ٹاؤن میں عرصہ دراز سے بجلی چوری کی جا رہی ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ۔چو کی میں بجلی کا میٹر ہی نہیں لگایا گیا۔ مقامی افراد نے بجلی چوری کی متعدد شکایات بھی کیں مگر متعلقہ اداروں کی جانب سے بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق پولیس چوکی سپر ٹاؤن قبضہ کی جگہ پر بنائی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -