ہیلمٹ نہ پہننے والوں کی شامت ، ایک وارڈٖن کو یومیہ 20چالان کا ٹاسک

ہیلمٹ نہ پہننے والوں کی شامت ، ایک وارڈٖن کو یومیہ 20چالان کا ٹاسک

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ہیلمٹ نہ پہننے والوں کی شامت آگئی، سی ٹی او نے ٹریفک وارڈنز کو ایک دن میں20 چالان کرنے کا حکم دے دیا۔سرکاری خزانہ بھرنے کیلئے سی ٹی او نے وارڈنز کو کم سے کم 20 چالان کرنیکی ہدایت کر دی ہے۔ احکامات ملتے ہی ٹریفک وارڈنز نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اوردھڑا دھڑشہریوں کافی کس دو سو روپے چالان کرتے رہے۔ ٹریفک وارڈنز کو اس ضمن میں موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعائت نہ برتنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ ٹریفک وارڈنز دن بھر موٹر سائیکل سواروں کو شدید گرمی میں قطاروں میں کھڑا کر کے چالان کرتے دکھائی دیئے گئے۔

مزید :

علاقائی -