پنجاب یونیورسٹی طلبہ کی ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی

پنجاب یونیورسٹی طلبہ کی ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی مختلف شعبہ جات کے طلباؤطالبات نے انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد میں منعقدہ یوتھ کارنیول 2017ء میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اور کئی نمایاں پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔ تقریب میں منعقد ہونے والے مائم مقابلوں میں سارہ طارق،وجاہت اورنگزیب، محسن بیگ، حمزہ ، محمد ارسلان، زین العابدین اور عظمت مجید جبکہ سنگنگ ڈوئیٹ مقابلوں میں غفران چشتی اور زینب الرحمان اورفلیش بیک فلم مقابلوں میں حمزہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح عطاء سبحانی، محمد ارسلان، عمر دستگیر، اویس، حیدر، نعمان ، بلال احمد، موسیٰ کاظمی، احمد گلزار، سبطین رضااور زین العابدین فیشن واک مقابلوں میں تیسرے نمبر پر رہے۔ اس کامیابی پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے طلباؤطالبات کو مبارک باد پیش کی۔