34لاکھ16ہزار سے زائدکا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے

34لاکھ16ہزار سے زائدکا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے

  

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر ) ایس پی سی آئی اے طارق الٰہی مستوئی نے ڈاکوؤں،چوروں اور راہزنوں کے گروہوں کے ممبران سے برآمد کی گئی نقدی ،موٹرسائیکلیں ،عدد موبائل فونز، طلائی زیورات ،بیٹریاں ،کیمرہ کل مالیتی 34لاکھ16ہزار سے زائدکی اشیاء اصل مالکان میں تقسیم کیں ۔ اس موقع پر ایس پی سی آئی اے طارق الٰہی مستوئی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ مختلف وارداتوں کا نشانہ بننے والے شہریوں جن میں حمزہ آصف، حافظ محمد ارشد،محمدشہباز، علی رضا، فوزیہ بی بی ،قیصر شہزاد ،ارشد ، شبیر ،حسنین ،جاوید ، فاروق ، سرفراز، ہاشم،خرم شہزاد ، کاشف نذیر،محمد کاشف، عطا ء مصطفی،وارث ، عدنان ، عمر ، شاہین اقبال،ایم لطیف ، ذیشان ، وقاص، خالد،علی حسن ،سرمد اقبال ، مدد علی ،پرویز،اسد منیر،بلال وسیم و دیگر مدعیان میں کل مالیتی34لاکھ16ہزار روپے سے زائد کی نقدی، موٹر سائیکلیں، طلائی زیورات،موبائل فونز، لیپ ٹاپس ا ور دیگر قیمتی اشیاء تقسیم کیں۔

مزید :

علاقائی -