پنجاب یونیورسٹی :چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) :پنجاب یونیورسٹی نے ارشد مقصود ملک ولد ملک خالق دادخان کوجیالوجی کے مضمون،مسعود الشریف ولد محمد شریف کواسلامک سٹڈیز ،اسماء ابراہیم دخترمحمد ابراہیم کوایگریکلچرل سائنسز (پلانٹ پیتھالوجی )اورانصر محمود چٹھہ دختر محمد بوٹا چٹھہ کوزوالوجی کے مضمون میں ان کے’’تازہ اور منجمد فارمی کارپ مچھلیوں کے کیمیائی اور خورد بینی اثرات کا تغذیہ کے بین الاقوامی معیار کے ساتھ تقابل ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔