ہربنس پورہ،بیٹے نے موبائل چارجر نہ دینے پر باپ کو گولیاں مار دیں

ہربنس پورہ،بیٹے نے موبائل چارجر نہ دینے پر باپ کو گولیاں مار دیں

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ہربنس پورہ کے علاقہ میں بیٹے نے چارجر نہ دینے پر فائرنگ کرکے والد کو شدید زخمی کر دیا ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پو لیس نے ملزم کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ کے رہائشی چوہدری ظہور نے اپنے بیٹے فہد سے موبا ئل چار جر چھین لیا جس پر با پ بیٹے میں تلخ کلا می ہو گئی اور فہد نے طیش میں آکر گھر میں موجود پستو ل سے فا ئر نگ کردی جس چوہدی ظہور زخمی ہو گیا ۔ امدا د ی ٹیمو ں نے زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتا ل منتقل کیا جہا ں حا لت نا زک بیان کی جا تی ہے ۔ پو لیس نے کا رروا ئی کا آغاز کردیاہے ۔

مزید :

علاقائی -