چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 خواتین سمیت5ملزم گرفتار

چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 خواتین سمیت5ملزم گرفتار

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)انویسٹی گیشن پولیس شالیمار نے گھروں اور دکانوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین خواتین سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے لاکھوں روپے کی نقدی اور لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا گیا۔ڈی ایس پی عثمان حیدر کے مطابق شالیمار انویسٹی گیشن پولیس نے جن خواتین کو گرفتار کیا، وہ گھروں میں نوکری کے بہانے داخل ہوتی تھیں اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتی تھیں، اسی طرح ان خواتین نے دکانوں کے تالے توڑ کر بھی متعدد وارداتیں کیں۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے یہ بات بتائی کہ وہ اب تک نواں کوٹ، شیراکوٹ، گلشن راوی اور مغلپورہ میں 24 وارداتوں میں ملوث رہی ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -