حکمران ٹیکسوں کا پیسہ ذاتی تشہیر پر خرچ کرنابند کریں، یاسمین راشد

حکمران ٹیکسوں کا پیسہ ذاتی تشہیر پر خرچ کرنابند کریں، یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف پروفیشنلزفورم کی چےئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ شریف برادران عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ اپنے ناکام منصوبوں اور ذاتی تشہیر پر خرچ کرنافوری بند کریں ، عوام کو دوقت کی روٹی میسر نہیں لوگ خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں انہو ں نے کہا کہ حکمرانو ں نے غریب عوام سے بنیا دی سہولتیں چھین لی ہیں ‘ ایک طر ف عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے تو دوسری طر ف بجلی ‘کے بعد ‘ پانی بھی عوام کو دستیا ب نہیں ہے ‘ ‘حکومت کی ترجیحات میں عوام کو ریلیف دینا شامل نہیں ہے ‘ صرف ایک ہفتے میں سبزیا ں اور مرغی کی قیمتو ں میں 30فیصد اضافہ ہو اہے حکمران ہوش کے نا خن لیں ‘ عوام دشمن پالیسیاں ترک کر کے عوام کو بنیا دی سہو لتیں فراہم کرنے کیلئے تما م وسائل کو بروئے کار لائیں ۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے انڈ سٹر ی تباہی کے دہانے پر جا پہنچی ہے جس سے ملک میں بیروزگاری میں خطرناک حدتک اضافہ ہوا ہے۔
جو لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے عوام پر ظلم کرنے کی انتہا کر دی ہے ‘ ڈنگ ٹپا ؤ پالیسی پر چلنے والے حکمرانوں نے غریب عوام کے مسائل میں کمی کرنے کی بجائے اضافہ کیا ہے ۔