پیپلز پارٹی نے جمہوری قوتوں کو مضبوط کرنے کیلئے کردار ادا کیا ہے، نصیر احمد

پیپلز پارٹی نے جمہوری قوتوں کو مضبوط کرنے کیلئے کردار ادا کیا ہے، نصیر احمد

  

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ 139کا اجلاس 4 مئی یوم احتجاج کی تیاریوں کے سلسلہ میں چوہدری وقاص پرنس کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور کے رہنماء نصیر احمد ، شیخ علی سعید، عبدالکریم میو، ابو ہاشمی، رانا الجبار ، حمزہ شیخ، رانا محمد منیر، محمد فیاض ، رانا فرحان علی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوری قوتوں کو مضبوط کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے پیپلز پارٹی کو فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ بھی سننا پڑھا لیکن پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو سیاسی شہید نہیں ہونے دیا چار سال گزرنے کے باوجود (ن )لیگ نے قوم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے بلکہ نا اہلی پولیسیوں کے بدولت پاکستان کی سلامتی کو بھی داؤ پر لگا دیا ۔

لوڈشیڈنگ کے بحران نے ملک کی معیشت کئی عشرے پیچھے چلے گئی ہے ۔ ززاعت میں بھارت کو ترجیح دینے کے باعث کسان اپنی فصلیں جلنے پر مجبور ہیں ۔ پاکستان کی زراعت ختم ہو کر رہ گئی ہے مالی نقصانات پر کسان حود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں حکومت کی میگا کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے اور سپریم کورٹ نے بھی نوا ز شریف کو کرپٹ کلیئر کر دیا ہے ۔ دو ججوں نے اپنے فیصلے میں وزیر اعظم پاکستان کو صادق اور امین ماننے سے انکار کر دیا ہے اور تین ججوں نے بھی وزیر اعظم کو گرین چھٹ نہیں دیا اور مزید تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ ان حالات میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے فیصلہ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو مزید وقت دینے سے ملک میں بحران شد تر ہو جائے گا۔ لہذا پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی عوام دشمن پالیسیوں کے دوران احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے 4 مئی مینار پاکستان پر پیپلز پارٹی کے کارکن اور عوام لوڈشیڈنگ اور پانامہ ایشو پر احتجاجی کیمپ لگائے گے جہاں پر کارکن دستی پنکیں لے کر لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -