نصیر آباد تھانے کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کی تنخواہ بند ، ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن کو شوکاز نوٹس

نصیر آباد تھانے کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کی تنخواہ بند ، ایس ایچ او گارڈن ...

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فراڈ کے مقدمے میں ملوث ملزمان کا چالان پیش نہ کرنے پر نصیر آباد تھانے کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید اقبال نے فراڈ کے مقدمے میں ملوث ملزمان کا چالان پیش نہ کرنے پر نصیر آباد تھانے کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی اس کو مراسلہ بھجوا دیاہے۔ ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم کا چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری کر دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید اقبال نے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم کا چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری کر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجواب طلب کر لیاہے۔

تنخواہ بند

مزید :

علاقائی -