صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صو با ئی دا را لحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ ٹاؤن شپ سیکٹر تھری میں شادی والے گھر میں چوری کی واردات ہوئی۔ چور اہل خانہ کی غیر موجودگی میں گھر کے تالے توڑ کر اند داخل ہوئے اور جہیز کا سامان جس میں لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، پرائز بانڈ، موبائل فون اور ایل سی ڈیز لے کر فرار ہو گئے۔ گلشن راوی کے علا قہ میں جمیل کے گھرمیں تین ڈاکو گھس آیا اور اہل خانہ کویرغمال بنا کر2لاکھ40ہزار کی نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہو گیا جبکہ نشتر کا لو نی کے علا قہ میں شہز اد کے گھر میں 4نا معلو م ڈاکو گھس آ ئیں اور فیملی کو یر غما ل بنا کر3لاکھ15ہز ار کی نقد ی ،طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن،داتا دربا ر کے علا قہ میں اعجا ز کے گھر سے3لاکھ ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،نو اب ٹا ؤ ن کے علا قہ میں قمر کے گھر سے2لاکھ مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے اورشیر ا کو ٹ کے علا قہ میں نصر اللہ اور اسکی فیملی سے1لا کھ کی نقد ی ،اچھر ہ کے علا قہ میں شہبا ز اور اسکی فیملی سے75ہز ار کی نقد ی اور موبا ئل فو ن،سند ر کے علا قہ میں کا شف اور اسکی فیملی سے50ہزار،ما ڈل ٹا ؤ ن میں عر فا ن سے89ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا جبکہ جنو بی چھا ؤ نی میں زاہد ،نو لکھا میں خا لد کی گا ڑ یا ں جبکہ ما ڈل ٹا ؤ ن میں فا روق ،غا لب ما ر کیٹ میں شعیب اورہڈ یا رہ میں مبین کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -