مون مارکیٹ میں سرچ آپریشن ، 11 مشتبہ افراد زیر حراست
لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ممکنہ د ہشت گردی کے پیش نظر اقبال ٹاؤن پولیس نے مون مارکیٹ میں سرچ آپریشن کر کے 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا، جس میں شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی ہے۔شناختی کوائف نامکمل ہونے پر 11 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔
، جہاں اْن سے تفتیش جاری ہے۔