چونگی امرسدھو ‘مزدہ سٹاپ پر کھڑی سواریوں پر چڑھ گیا،دو خواتین شدید زخمی

چونگی امرسدھو ‘مزدہ سٹاپ پر کھڑی سواریوں پر چڑھ گیا،دو خواتین شدید زخمی

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)کو ٹ لکھپت کے علا قہ چونگی امرسدھو کے علاقہ میں تیز رفتار مزدہ سٹاپ پر کھڑی سواریوں پر چڑھ گیا ،2خواتین سمیت 5افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ چونگی امر سدھو سٹاپ پر تیز رفتار مزدہ نے بے قابو ہو کر سٹاپ پر کھڑی سواریوں کو روندڈالا جس کے نتیجہ میں عذرا بی بی ، بانو،لطیف ، ذیشان اور کاشف زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔مزدہ کے ڈرائیور عامر کو موقع سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -