جوڈیشل افسروں کو حج کروانے کیلئے کنٹری بیوشن فنڈ قائم کرنے کی تجویز

جوڈیشل افسروں کو حج کروانے کیلئے کنٹری بیوشن فنڈ قائم کرنے کی تجویز

  

لاہور(نامہ نگار)پنجاب کی ضلعی عدلیہ کے جوڈیشل افسروں کو سالانہ حج کا فریضہ ادا کرنے کے لئے حج عمرہ کنٹری بیوشن فنڈ قائم کرنے کی تجویز دے دی گئی ، تجاویز کا مراسلہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا گیاہے۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو ایڈیشنل سیشن جج ظفروال محمد اسحاق حاشر کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں 1 ہزار 787جوڈیشل آفیسرز کام کر رہے ہیں اور اگر تمام جوڈیشل افسروں سے 500 روپے فی کس حج و عمرہ فنڈ کی مد میں اکٹھے کئے جائیں تو سالانہ 1 کروڑ 7 لاکھ 22 ہزار جمع کئے جاسکتے ہیں، مراسلے میں تجویز دی گئی ہے کہ سالانہ جمع ہونے والی رقم سے قرعہ اندازی کے ذریعے ہر سال 35 جوڈیشل افسر حج کا فریضہ ادا کر سکتے ہیں ،جوڈیشل افسروں کیلئے حج عمرہ فنڈ قائم کیا جائے۔

تجویز

مزید :

علاقائی -