کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی ،ملزم کو 10ہزار جرمانہ

کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی ،ملزم کو 10ہزار جرمانہ

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کے مقدمے میں ملوث ملزم پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر فرید ہاشمی کے روبرو اچھرہ پولیس نے ملزم محمد الماس کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کررکھا تھا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم کو گرفتار کیا تھا،ملزم نے اپنے کرائے داروں کا اندراج نہیں کروایا ہوا تھا۔

مزید :

علاقائی -