فیس بک انتظامیہ کیلیفورنیا کو لڑکی کو بلیک میلرکے اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم

فیس بک انتظامیہ کیلیفورنیا کو لڑکی کو بلیک میلرکے اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم ...

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیس بک انتظامیہ کیلیفورنیا کو لڑکی کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کے اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چودھری نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی، تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ لاہور کینٹ کی رہائشی مناہل علی کی درخواست پر فیس بک آئی ڈی اویس اسد کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں، ملزم اویس اسد نے فیس بک آئی ڈی سے درخواست گزار لڑکی کو غیر اخلاقی میسجز بھجوائے اور لڑکی سے فراڈ کر کے 3لاکھ 48 ہزار روپے ہتھیائے ہیں ۔

بلیک میل

مزید :

علاقائی -