ناقص اجزاء سے بنے ہزاروں جوس اور سافٹ ڈرنک برآمد کر کے لائن فوڈ فیکٹری سر بمہر

ناقص اجزاء سے بنے ہزاروں جوس اور سافٹ ڈرنک برآمد کر کے لائن فوڈ فیکٹری سر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر) عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں سندر اڈا لاہور کے قریب لائن فوڈ نامی جوس فیکٹری سے ناقص اجزاء سے بنے ہیون مینگو جوس کے8ہزارپیکٹ ، نیو NEO) ) اپیل سافٹ ڈرنک کی11ہزار بوتلیں برآمدکرکے اسے سیل کر دیاگیا ۔ مدینہ کالونی ،سبزہ زارمیں دیوان بیکرزکو صفائی کے ناقص انتظامات ، کھانے کی اشیا کو ڈھانپ کر نہ رکھنے اور کھانے کی جگہ پر سگریٹ نوشی، لائسنس کی عدم دستیابی اور میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ ہونے پر سیل ،علامہ اقبال ٹاؤن میں ایکوا سعد واٹر پلانٹ کو بہتری کے احکامات کے باوجود غیر معیاری صورتحال ہونے پر سربمہر ،ویلنشیا روڈ پرایکوا سعد واٹر پلانٹ اور اومیس واٹر پلانٹ کو سیل کر دیا گیا۔ باؤ ملک شاپ عزیز بھٹی ٹاؤن کو لائسنس اور میڈیکل لائسنس نہ ہونے ، جگہ اورصفائی کی ناقص صوتحال اور دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے پر70 لیٹر دودھ ضائع کر کے دوکان کو سیل کردیا۔ سبزہ زارمیں سلامت ملک شاپ کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ ہونے پر 50 ہزار روپے جرمانہ ،راوی ٹاؤن ،ممتاز پروڈکٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔عزیز بھٹی ٹاؤن ،آئس لنک اینڈ ڈرائی فروٹ کو گندے فریزر ،خراب پھلوں کے استعمال پر 8 ہزار روپے جرمانہ ،سمن آباد ٹاؤن ،کاکا خیل ریسٹورنٹ بند روڈ کو واش روم کے ساتھ تندرور ہونے،سبزیوں اور مصالحہ جات کو اچھے طریقے سے محفوظ نہ کرنے پر18 ہزار روپے جرمانہ اور بہتری کے احکامات ،علامہ اقبال ٹاؤن میں فرائی چکس کو صفائی کی ناقص صورتحال پر 20 ہزار، سلامت ملک شاپ کو نالیاں کھلی ہونے اور میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 5 ہزار روپے جرمانہ جبکہ سمن آباد میں گورمے بیکرز ،گلشن راوی میں گجر برفی ہاؤس کو بہتری کے احکامات جاری کیے گئے۔
فوڈ اتھارٹی

مزید :

علاقائی -