نواز ‘جندال ملاقات: پیپلزپارٹی ، پی ٹی آئی نے توجہ دلاؤ نوٹس‘ تحریک جمع کرا دی

نواز ‘جندال ملاقات: پیپلزپارٹی ، پی ٹی آئی نے توجہ دلاؤ نوٹس‘ تحریک جمع کرا ...

  

اسلام آباد (دنیا نیوز) بھارتی صنعتکار سجن جندال کی مری میں وزیر اعظم سے ملاقات پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات سامنے آ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی نے سینٹ سیکریٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ۔ سحر کامران کی جانب سے جمع کرائے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ سجن جندال، سوکیت سنگل اور وریندر بابر سنگھ خصوصی پرواز سے کابل سے اسلام آباد پہنچے، جندال بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی ہیں، وزیر اعظم نواز شریف سے ان کی ملاقات نے سنجیدہ سوالات کو جنم دیا ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تحریک جمع کرائی گئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے معاملے پر فوری بحث پر زور دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -