بے لگام صوبہ کو بہترین و خوش اسلوب طرز حکمرانی میں بدل دیا ہے:پرویزخٹک

بے لگام صوبہ کو بہترین و خوش اسلوب طرز حکمرانی میں بدل دیا ہے:پرویزخٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر ویز خٹک نے کہا ہے تحریک انصاف نے بے لگام صوبے کو بہترین و خوش اسلوب طرز حکمرانی میں بدل دیا ہے ۔ عوام سے کئے وعدے کے مطابق مثبت تبدیلی کیلئے نظر آنیوالے اقدامات کئے ہیں۔جس نے صوبے میں مضبوط مالی نظم و ضبط قائم کرکے وسائل اور اختیارات کے غلط استعمال کو روکا ہے، کرپشن و بے ضابطگیوں کی حوصلہ شکنی کی ، وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا، قانون کی حکمرانی قائم اور میرٹ پر فیصلہ سازی کو فروغ دیا ۔گزشتہ روزوزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے انکا مز ید کہنا تھا صوبائی حکومت نے ریکارڈ قانون سازی کی ہے اورخدمات کی ڈیلیوری کیلئے خود کار طریقہ کار وضع کرنے کیلئے قابل عمل اصلا حا ت لائیں،ان اقدامات نے لوگوں کی حکومت کے بارے میں سوچ کو بد ل دیا ہے،ہم نے قانون سازی کرکے اس نظام کے استحکام اور تسلسل کو بھی یقینی بنادیا ہے ، آئندہ اثر و رسوخ رکھنے والے لوگ اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے تبدیل نہیں کر سکیں گے،اگر کسی نے دوبارہ سٹیٹس کو لانے کی کوشش کی تو اُسکے ہاتھ جل جائیں گے ۔ اگر ہم ایک بے لگام و تباہ حال صوبے کو ٹھیک کر سکتے ہیں تو پاکستان میں بھی بہترین طرز حکمرانی کا نظام قائم کر سکتے ہیں، اب عوام اس تبدیل شدہ نظام کی خود حفاظت کریں ، ہمارے نظام کی وجہ سے اب تعلیم یافتہ اور ماہر لوگ صوبے میں واپس آرہے ہیں جبکہ ماضی کے کرپٹ ترین نظام اور ناانصافیوں کی وجہ سے ہمارا اعلیٰ ترین دماغ باہر منتقل ہو رہا تھا۔ عوام کا اعتماد بحال ہواہے ۔یہ کام مشکل تھا مگر چیلنج کے طورپر لیا اور کر دکھایا، آج کا خیبرپختونخوا گزشتہ کل کے خیبرپختونخوا سے بہت بہتر ہے۔ مقامی حکومتوں کے نظام کو بااختیار بنایا تاکہ لوگ اپنی ترقی خود پلان کر سکیں۔ منتخب عوامی نمائندے تبدیلی کے صحیح مفہوم اور اسکی وجہ سے مثبت اثرات و نتائج کو سمجھیں ۔کارکن اپنی صفوں میں اتحادپید ا اور تنظیمی کمزوریاں دور کریں۔
پرویزخٹک

مزید :

علاقائی -