عمران 3روز میں نام بتائیں وگرنہ قانونی نوٹس بھجوائیں گے،ترجمان پنجاب حکومت

عمران 3روز میں نام بتائیں وگرنہ قانونی نوٹس بھجوائیں گے،ترجمان پنجاب حکومت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے کہا ہے کہ 3 دن کے اندر 10ارب روپے کی پیشکش کرنے والے شخص کا نام بتائیں ورنہ قانونی نوٹس جاری کریں گے۔پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔انہوں نے شہبازشریف پر بے بنیاد الزام لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ تین روز میں نام نہ بتایا تو عدالت سے رجوع کریں گے، عمران خان کے مطابق واقعہ پرانا ہے تو انہوں نے عدالت میں اس کا ذکر کیوں نہ کیا، خاموش کیوں رہے؟ملک محمد احمد خان نے کہا کہ آصف زرداری نے مالاکنڈ میں علاقائی تعصب پھیلانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں رینٹل پاور سکینڈل سامنے آیا تھا جبکہ ہمارے ترقیاتی منصوبے شفاف ہیں لہٰذا4مئی کو پیپلز پارٹی لوڈشیڈنگ کے خلاف کیمپ ضرور لگائے مگر اس کا موازنہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے نہ کرے۔
ترجمان پنجاب حکومت

مزید :

علاقائی -